پاکستان

کورونا وائرس: آئی ایم ایف کا متاثرہ ممالک کیلیے 50 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان

Share

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے لیے 50 ارب ڈالرز کے فنڈز جاری کرنے اعلان کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئی ایم ایف نے فنڈز کے اعلان کے ساتھ ہی خبردار کیا ہےکہ وباء کی وجہ سے پہلے ہی رواں سال عالمی معاشی ترقی گزشتہ سال کے مقابلے کم ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ وہ متوسط، صحت کا کمزور نظام رکھنے والے اور کم آمدن والے ممالک کے لیے فنڈز کی دستیابی یقینی بنارہا ہے۔

مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ نے رواں سال مضبوط معاشی ترقی کی امیدوں کو ختم کردیا ہے جس کے باعث 2020 میں عالمی ترقی کی شرح 2008 کے معاشی بحران کے بعد کم ترین ہوگی۔

واضح ر ہےکہ گزشتہ روز عالمی بینک نے بھی وائرس سے نمٹنے کے لیے 12 ارب ڈالرز کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب تک 80 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس سے دنیا بھر میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔