زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

darوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جو ملکی کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ ذخائر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلند ترین سطح پر ہیں جو 20 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جب کہ آئی ایم ایف سے گزشتہ قرضوں کی واپسی کے لیے نیا پروگرام لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس 15 ارب ڈالر سے زائد ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 83 کروڑ ڈالر ہیں جب کہ ٹیکس نمبر رکھنے والوں سے ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لیا جارہا ہے۔واضح رہے آئی ایم ایف نے آج پاکستان کو 50 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی آٹھویں قسط جاری کردی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو 4.06 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں جب کہ ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 سالہ پروگرام کے تحت 6.18 ارب ڈالر قرض منظور کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *