اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عمارت کے سامنے فلسطین کا پرچم لہرا دیا گیا

flagاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی عمارت کے سامنے پہلی بار فلسطین کا پرچم لہرا دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون، فلسطین کے صدر مملکت محمود عباس اور ترکی کے وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے پرچم لہرانے کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر فلسطین کے صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ فلسطینی دنیا میں جہاں کہیں بھی ہیں اپنے ملک کا پرچم بلند کریں کیونکہ یہ ہماری قومی شناخت ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی دیگر عمارتوں پر لہرائے جانے والے رکن ممالک کے پرچموں کے ساتھ اب فلسطین کا پرچم لہرانے سے متعلق فیصلہ 10 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 119 ممالک کی منظوری سے کیا گیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *