جمالیات

معروف کامیڈین امان اللّٰہ انتقال کر گئے

Share

اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف کامیڈین امان اللّٰہ انتقال کر گئے، مرحوم کافی عرصے سے گردوں کے عارضے اور سانس کی تکلیف میں مبتلا تھے۔

امان اللّٰہ 1950ء میں لاہور میں پیدا ہوئے، انتقال کے وقت ان کی عمر 70 سال تھی۔

جنوری میں امان اللّٰہ کی حالت تشویش ناک ہو گئی تھی اور انہیں اسپتال اور پھر اسپتال میں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا اس دوران ایک موقع پر سوشل میڈیا پر امان اللّٰہ کے انتقال کی افواہ پھیل گئی تھی تاہم ان کی صاحبزادی زرغون اور بیٹے معیز علی نے ان کے انتقال کی خبروں کی تردید کی تھی۔