پی پی 16 ضمنی انتخاب: جہانگیر خانزادہ کامیاب، غیر سرکاری نتیجہ

khanzadaپی پی 16 ضمنی انتخاب کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق (ن ) لیگ کے جہانگیر خانزادہ 44 ہزار 286 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ پی پی 16 ضمنی انتخاب کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق (ن ) لیگ کے جہانگیر خانزادہ 44 ہزار 286 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان 4 ہزار 371 ووٹ حاصل کر سکے۔ پولنگ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ حلقے میں ایک سو سینتیس پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جن میں سے چھتیس کو حساس قرار دیا گیا۔ پی پی سولہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار چھ سو انہتر ہے۔ واضح رہے یہ نشست وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *