بلال آصف کے بولنگ ایکشن کا جائزہ ریویو کمیٹی پیر کو لے گی

Bilal asifآف اسپنر بلال آصف کے بولنگ ایکشن کا جائزہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی الیگل بولنگ ریویو کمیٹی پیر کو لے گی جس کے بعد ان کے بائیو میکنک ٹیسٹ کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بلال آصف نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس میں ان کی ان کی آف اسپن اور کیرم بال زمبابوین بیٹسمینوں کو سمجھ نہ آئی۔میچ کے اختتام پر امپائرز نے بلال آصف کا بولنگ ایکشن میچ ریفری کو رپورٹ کیا۔ویڈیو دیکھنے کے بعد بلال آصف کے بو لنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی الیگل بولنگ ریویو کمیٹی بلال آصف کا ایکشن کا جائزہ پیر کو لے گی جس کے بعد ان کا بائیو میکنک ٹیسٹ کروایا جائیگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *