آج دنیا بھر میں ذہنی صحت کا دن منایا جا رہا ہے

Mentalhealthپاکستان کی چونتیس فیصد آبادی مختلف ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد دوسروں کو ہراساں کرنے کے بجائے عدم توجہ، تحفظ،اور غیر مناسب رویوں کی باعث مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ذہنی امراض میں زیادہ تر ڈپریشن،رویوں میں تبدیلی، گھبراہٹ اور خوف جیسے عوامل انسان کی نفسیات کو متاثر کرتے ہیں۔انہی عوامل کے پیش نظر ہر سال 10 اکتوبر کو دنیا بھر میں ذہنی صحت کا دن منایا جاتا ہے۔ گزشتہ ڈھائی دہائی سے انسانی نفسیات پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی کو 34 فیصد حصہ ذہنی امراض کی مختلف اقسام میں مبتلا ہے۔ماہرین کہتے ہیں ذہنی امراض لا علاج نہیں اور اس میں جلد بہتری لانے میں متاثرہ فرد کے اہل خانہ اور دوست اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد سے متعلق عام تاثر یہ ہے کہ یہ لوگوں کو ہراساں کرتے ہیں جبکہ یہ دوسروں کی حقارت اور غیر مناسب رویوں کا شکار ہوتے ہیں۔ذہنی صحت میں عظمت کے عنوان سے منائے جانے والے دن کے موقع پر ماہرین کہتے ہیں کہ انسان انفرادی طور پر اپنے رویے،جذبات اور سوچ کو درست سمت میں گامزن کرلے تو کئی مسائل پر قابو پا سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *