کترینہ کیف کا فلموں میں کام کرنے سے انکار

kattiبولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف بغیر کوئی وجہ بتائے بڑی فلموں میں کام کرنے کی آفرز کو مسلسل رد کر رہی ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کترینہ کو بولی وڈ کے بڑے ہدایت کاروں نے اپنی فلموں میں کام کرنے کی آفر دی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ ہدایتکار روہت شیٹی کی فلم ’دل والے‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن اہم کردار میں نظر آئیں تاہم خبر کے مطابق اس فلم کی آفر پہلے کترینہ کو دی گئی تھی۔

کترینہ نے ’دل والے‘ کے علاوہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کو بھی مسترد کر دیا تھا۔ کترینہ کے ایک قریبی دوست کے مطابق ان کی فلموں سے معذرت کی وجہ ذاتی ہے اور وہ سیٹل ہونا چاہتی ہیں۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید وہ اپنی شادی کی تیاری کرنا شروع کر چکی ہیں۔ یاد رہے کہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے رشتے کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں اور کچھ عرصے قبل ان کی شادی کی خبریں بھی زبان زد عام تھیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *