Site icon DUNYA PAKISTAN

بااختیار عورت

Share

ہماری ماں اگر اپنے  بیٹے کو  پہلی بار کسی لڑکی سے بدتمیزی  یا اس پر بری نظر ڈالتے ہوئے دیکھتے ہوتے اس کی مردانگی پر صدقے واری جانے کی بجائے  اگر دو تھپڑ لگا دے حتی کہ اسے سمجھا ہی دے تو اس سپوت کی جرات نہیں پڑنی کہ  ساری عمر کسی لڑکی کی طرح آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ۔۔۔
معذرت ۔۔
دراصل تبدیلی  رویوں کے بدلنے سے آتی ہے
 ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور رویے تربیت دے کر بدلے جاتے  ہیں
  ۔اور
 ۔۔۔۔۔۔۔تربیت سڑکوں پر نہیں ہوتی ہے گھروں میں ہوتی ہے ۔۔
باہر کے مرد کو ہم کیا بدلیں گے جب ہمارے گھر مرد کا ہی غلط ہے ۔۔۔
 اپنا حق مانگیے، نکلیے باہر  سب کیجئیے  مگر اپنا وقار  مت کھوئیے ۔۔۔۔۔۔
آپ تعلیم مانگیے.. آپ شعور مانگیے.. مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ہاں عورت کی تعلیم اس کے بالوں سے شروع ہو کر اس کے کپڑوں تک حتم ہو جاتی ہے اور اس کے علاوہ اسکی روحانی، اخلاقی، معاشرتی اور ذہنی تعلیم و تربیت کے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے ۔بات شوہر کی ذات سے شروع ہوتی ہے اور  بچوں پر ختم ہو جاتی ہے.. اس کی ذات کے مقام کو برقرار رکھنے کے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا ۔ سوچنے والی بات یہ ہے کہ اب وہ ذات جس کے دم سے سب مقام قائم ہیں وہ اگر خود ہی بے مقام ہوتو  دوسرے اپنا مقام کیسے حاصل کر سکتے ہیں.
بنت حوا یہ آپ نہیں  یہ کسی اور کی سوچ ہے جو آپ کو  چلا رہی ہے… پہلے خود سوچئیے سمجھیے اور پھر فیصلہ کیجئے ۔۔بنت آدم آپ بھی سنبھل جائیے.. حوا کو کمزور نہ جانیے  اگر وہ بغاوت پر اتر آئے تو پھر کچھ نہیں بچتا…. 

Exit mobile version