سمجھوتہ ایکسپریس چوتھے روز بھی منسوخ

PAKISTAN-INDIA-SIKH-BAISAKHIبھارتی رویے کے باعث سمجھوتہ ایکسپریس کی مسلسل منسوخی سے کئی پاکستانی بھارت نہ جا سکے تو کئی بھارت میں پھنس کر رہ گئے۔بھارتی ویزے ختم ہونے سے واپسی کے منتظرکئی پاکستانی شدید پریشانی اور ذہنی اذیت سے دوچار ہوگئے ہیں۔ چار روز قبل پاکستان سے بھارت جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو واہگہ پربھارتی گیٹ بند ہونے سے واپس لوٹنا پڑا،اس ٹرین پر سوار دو سو سے زائد مسافروں نے پریشانی اٹھائی تو بھارت میں، وطن واپسی کے منتظر،کئی پاکستانی وہیں پھنس کر رہ گئے۔ بھارت میں رکے کئی پاکستانیوں کیویزے ختم ہونے والے ہیں تو کچھ کی صرف ٹرین کے ذریعے واپسی ممکن ہے۔ غیرسرزمین پر اندیشوں اور خطروں کے خدشے،ویزوں کی میعاد ختم ہونے پر ممکنہ مصائب کے دھڑکے مسب پریشان، سبھی بیچین،بیبس ہیں۔ وطن سے دور پھنسی،فیملیز،خواتین بچوں اور بڑوں کی نظریں اپنے حکمرانوں کو ڈھونڈتی ہوئیں۔اپنی حکومت سے ایک ہی اپیل اور مطالبہ ہے کہ انہیں وطن واپس لانے کیلیے جلدکچھ کیا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *