کراچی: جھگیوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 7 بچوں سمیت 13 افرادجاں بحق

landکراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک ون میں جھگیوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے 7 بچوں، دو خواتین سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کے دیگر افراد کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں کے علاوہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے حادثے پر پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔تودہ گرنے کے باعث متاثر ہونے والی جھونپڑی سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ جھونپڑی سے دو خواتین، دو مرد اور 7 بچوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش کے لئے امدای کام جاری ہیں۔واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت غلام فرید، محمد ایوب، سائرہ، نسرین، ریحانہ بی بی، خالدہ، مائرہ اور آمنہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔کمشنر کراچی شیعب صدیقی بھی امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے جائے حادثہ پر موجود ہیں۔امدادی سر گرمیوں کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ 'امدادی سرگرمیاں کب تک جاری رہے گی؟ اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *