صحت

دوران حمل پھل کھانا بچے کی صحت کے لیے فائدہ مند

Share

دوران حمل پھلوں کا زیادہ استعمال بچے کی ذہنی نشوونما کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔

یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

بنیادی طور پر یہ البرٹا یونیورسٹی کی 2016 کی تحقیق کے نتائج کی تصدیق کے لیے کی گئی نئی چھان بین ہے۔تحریر جاری ہے‎

پرانی تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ دوران حمل ماں کی جانب سے پھلوں کا زیادہ استعمال پیدائش کے ایک سال بعد بھی بچے کی ذہنی نشوونما پر اثرانداز ہوتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اصل تحقیق کے نتائج زبردست تھے مگر اس وقت ہم یہ تعلق ثابت نہیں کرسکے کہ پھلوں کا استعمال اس کی وجہ ہے۔

یہ جاننے کے لیے پھل کس حد تک بچوں کی ذہنی نشوونما پر اثرانداز ہوتے ہیں، محققین نے نئی تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے اور حمل کے دوران جانوروں کو فروٹ جوس سپلیمنٹس کا استعمال زیادہ کرایا گیا۔

انہوں نے دریافت کیا کہ ان چوہوں کے بچوں نے یاداشت کے ٹیسٹس میں گزشتہ تحقیق کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہر کیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج کا اطلاق انسانوں پر بھی ہوتا ہے اور ہم تصدیق کرسکتے ہیں کہ دوران حمل پھلوں کا زیادہ استعمال نومولود بچوں کی ذہنی نشوونما کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خیال کہ غذا ذہنی صحت اور دماغی افعال پر اثرانداز ہوتا ہے، حال ہی میں توجہ کا مرکز بنی ہے۔