ابوظہبی ٹیسٹ کا دوسرا روز، پاکستان کی بیٹنگ جاری

Dubai testابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز سے کھیل کا آغاز کیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں پاکستانی بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔جب کھیل ختم ہوا تو کریز پر پانچ برس بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے موقع پر اپنی تیسری ٹیسٹ سنچری بنانے والے شعیب ملک اور اسد شفیق موجود تھے۔پہلے دن کے کھیل کی سب سے خاص باتیونس خان کا ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈرہی۔یونس نے معین علی کو چھکا لگا کر جاوید میانداد کا 8832 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ میانداد نے یہ رنز بنانے کے لیے 124 ٹیسٹ میچ کھیلے تھے جبکہ یونس نے یہ سنگِ میل 102 ٹیسٹ میچوں میں عبور کیا۔شیخ زید سٹیڈیم میں میچ کے پہلے دن منگل کو پاکستانی کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد حفیظ نے کیا لیکن انگلینڈ کو تیسرے ہی اوور میں پہلی کامیابی ملی جب جیمز اینڈرسن نے شان کو بولڈ کر دیا جو صرف دو رنز بنا سکے۔تاہم اس کے بعد شعیب ملک نے محمد حفیظ کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 168 رنز بنائے۔حفیظ اپنی سنچری سے صرف دو رنز کی دوری پر بین سٹوکس کی گیند پر 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان مصباح الحق زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور جیمز اینڈرسن کی دوسری وکٹ بنے۔ اس وکٹ کے ساتھ اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولروں میں 415 وکٹوں کے ساتھ دسویں نمبر پر پہنچ گئے۔یونس اور شعیب کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 74 رنز کی شراکت ہوئی جس کا خاتمہ براڈ نے یونس کو 38 رنز پر کیچ آؤٹ کروا کے کیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *