ٹانگیں کھینچنے والے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں ،وزیراعظم

Nawaz Sharifوزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو ترقی کے سفر پر لے جانا چاہتی ہے لیکن کچھ لوگ ہماری ٹانگیں کھینچ رہے ہیں۔آزار کشمیر کے شہر کوٹلی میں 120 میگاواٹ کے گل پورین بجلی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، 6 ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں واضح کمی آئی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے سے 6 گھنٹے کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ گل پورین بجلی منصوبے پر 33 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور منصوبہ 48 ماہ میں بجلی کی فراہمی شروع کردے گا، پاکستان میں 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، 2017 کے آخر یا 2018 کی ابتدا میں ملک سے ہمیشہ کے لئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیں گے۔ حکومت سستی بجلی پیدا کرنے پر بھی زور دے رہی ہے اور صنعتوں کو مزید سستی بجلی فراہم کریں گے، گل پورین منصوبے کو کورین کمپنی 100 فیصد سپانسپر کر رہی ہے اور ان سے مزید پراجیکٹ پر کام کے لئے کہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے کچھ لوگوں نے کہا کہ این اے 122 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور جب دوبارہ انتخاب میں بھی انھیں شکست ہو گئی تو صرف 48 گھنٹوں میں فیصلے کو جھٹلا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پیسہ بنانا چاہتے تو 180 ارب روپے کی کرپشن کر سکتے تھے لیکن ہمارا یہ شیوا ہی نہیں ہے، ہم نے تو قوم کے 120 ارب روپے بچائے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں ٹکٹ دیتے وقت پارٹی سے غلطی ہوئی لیکن وہاں اپنے امیدوار کی ضمانت ضبط کرانے والے اپنی سیاسی سنجیدگی پر غور کریں، ہم ملک کو ترقی کے سفر پر لے جانا چاہتے ہیں لیکن کچھ لوگ ٹانگیں کھینچ رہے ہیں، حکومت کو کام سے روکنے والے مثبت سفر میں ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر اس وقت ریکارڈ سطح پر ہیں، ہٹ دھرمی پاکستان کی خدمت نہیں، تعمیری سیاست ہی ملک کو تعمیر کر سکتی ہے، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *