ابوظہبی ٹیسٹ : پاکستان کی برتری ختم

matchانگلش ٹیم کے کپتان السٹرکک کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت مہمان ٹیم نے پاکستان کے 523 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 542 رنز بنا لئے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روزانگلش ٹیم نے 290 رنز تین کھلاڑی آو¿ٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو کپتان السٹر کک 168 اور جوائے روٹ 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ انگلش کپتان نے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستانی بولنگ لائن کے سامنے ڈٹ کر کھیلتے ہوئے گراو¿نڈ کے چاروں اطراف شاندار شارٹس کھیلے جب کہ مہمان ٹیم کا اسکور 426 تک پہنچا تو جوئے روٹ 85 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز جونی بریسٹو 8 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انگلش کپتان ڈبل سنچری کے ساتھ کریز پرموجود ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، شعیب ملک، عمران خان اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شعیب ملک کے شاندار 245، اسد شفیق 107 اور محمد حفیظ کے 98 رنز کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 523 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *