تحریک انصاف کا ڈرون مخالف دھرنا،قافلے پشاور پہنچنا شروع

 ptiامریکی ڈرون حملوں کے خلاف نیٹو سپلائی بند کرنے کے لئے تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت  کے لئے ملک بھر سے قافلے پشاور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

تحریک انصاف کی جانب سے نیٹو سپلائی بند کرنے کے لئے دیئے جانے والے دھرنے کی تمام تیاریاں اور انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں، اس سلسلے میں رنگ روڈ آنے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھرنے کے شرکاء کےلیے چالیس سے پچاس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ دھرنے کےلئےسیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ حکومتی سیکیورٹی انتظامات کے علاوہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور یوتھ ونگ کے رضا کاربھی حفاظتی فرائض سرانجام دیں گے۔ بم ڈسپوزل ا سکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے جلسہ گاہ کے چاروں اطراف کی چیکنگ جاری ہے جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

احتجاجی دھرنے میں جماعت اسلامی، تحریک انصاف، عوامی جمہوری اتحاد، دفاع پاکستان کونسل کے کارکنان شرکت کریں گے۔  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید سمیت دوسرے مرکزی رہنما دوپہرکوجلسے سے خطاب کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *