Site icon DUNYA PAKISTAN

واٹس ایپ میں ایک اور نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

Share

حال ہی میں واٹس ایپ نے ڈارک موڈ تمام صارفین کے لیے پیش کردیا تھا اور اب ایک ایسے فیچر کو متعارف کرانے پر کام ہورہا ہے جو دیگر میسجنگ اپلیکشنز میں کافی عرصے سے موجود ہے۔

اور وہ فیچر ہے خودکار طور پر مقررہ وقت پر ڈیلیٹ ہوجانے والے پیغامات۔

یہ فیچر ایپ کے 2 بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے اور اس میں پرائیویٹ چیٹ میں پیغامات مخصوص وقت کے بعد خودبخود غائب ہوجاتے ہیں۔تحریر جاری ہے‎

ایپ بیٹا ورژن 2.20.83 اور 2.20.84 میں یہ فیچر موجود ہے جس میں پیغامات کو ایک گھنٹے، ایک دن، ایک ہفتے، ایک ماہ یا ایک سال کے عرصے میں ایکسپائر ہونے کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

جب کوئی صارف ٹائمر سیٹ کرتا ہے تو میسج کے برابر میں ایک کلاک آئیکون نظر آنے لگتا ہے تاکہ آپ ٹریک کرسکیں کہ پیغام کب تک ڈیلیٹ ہوجائے گا۔

اگرچہ یہ فیچر فی الحال عام صارفین کے لیے نہیں مگر خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجانے والے پیغامات حساس معلومات بھیجنے کے حوالے سے کارآمد ثابت ہوگا۔

ٹیلیگرام نے یہ فیچر اپنی ایپ میں پہلے ہی متعارف کرا دیا ہے اور اب فیس بک اسے اپنی مقبول ترین میسجنگ ایپ میں اسے پیش کرنے والی ہے۔

اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ جب یہ فیچر واٹس ایپ میں عام صارفین کو دستیاب ہوگا تو اس میں کچھ تبدیلیاں آسکتی ہیں مگر یہ کب تک متعارف ہوگا، فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔

ٹیلیگرام میں اس طرح کے فیچر میں جو پیغامات بھیجے جاتے ہیں، وہ دیگر صارفین فارورڈ نہیں کرسکے اور نہ ہی اس کا اسکرین شاٹ بھی نہیں لے سکتے، مگر واٹس ایپ میں یہ کس طرح کا ہوگا، اس بارے میں ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ماضی میں واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی ایپس کے ذریعے اس طرح کے فیچر کی سہولت دی گئی تھی مگر پھر کمپنی کی جانب سے صارفین کے تحفظ کے لیے ان ایپس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

Exit mobile version