کراچی : کسٹمرز پر وینٹو کی کارروائی ،28 ہزار موبائل اور دیگرسامان ضبط

karachi customکراچی میں کسٹمز پروینٹو کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 28 ہزار موبائل فونز اور47 ہزار کانٹیکٹ لینسز ضبط کر لئے۔چیف کلکٹر کسٹمز زاہد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مال لاہور کی ڈرائی پورٹ کیلئے تھا اور وہاں ہی اسکی ڈیوٹی اور کلِیرنس ہونی تھی، لیکن سائٹ کراچی میں قیمتی سامان نکال کر اس میں سستا مال بھرا جا رہا تھا تاکہ ڈیوٹیز کی مد میں کروڑوں روپے بچائے جا سکیں۔انہوں نے بتایا کہ سامان میںبڑی تعداد میں ڈی و ی ڈیز ، قیمتی پرفیوم ، واشنگ مشینیں اور کانٹیکٹ لینس شامل ہیں، یہ کسٹمز کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے، جس میں بانڈڈ کیریر احسان کمپنی اور امپورٹر پاکستان انٹرپرائز کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔احسان کمپنی کے تین ملازمین زیر حراست ہیں، جبکہ امپورٹر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *