آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

lighteningلورالائی اور ہرنائی میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہو گئے۔لورالائی کے علاقے بی اینڈ آر کالونی میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، دکی میں کوئلے کی کان پر آسمانی بجلی گرنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے، دوسری طرف سبی کے قریب ہرنائی کے علاقہ وام تنگی میں گھر پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے 3 بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *