Site icon DUNYA PAKISTAN

مچھلی گھر بند ہونے پر پینگوئن کو کھلا چھوڑ دیا گیا

Share

شکاگو: امریکی مچھلی گھر عوام کے لیے بند ہونے کے بعد اندر موجود پینگوئن کو کھول دیا گیا ہے تاکہ وہ چہل قدمی کرسکیں اور باقی جانوروں سے ملاقات کرسکیں۔

شکاگو میں واقع شیڈ اکویریئم ، کورونا وائرس کے خوف کے پیشِ نذر بند کردیا گیا ہے۔ اس مشہور مچھلی گھر میں ہر سال 20 لاکھ افراد آتے ہیں اور اب گزشتہ دو ہفتوں سے بند ہے۔ لیکن پہلی مرتبہ پینگوئن کو ان کے پنجروں سے نکال کر آزاد چھوڑ دیا گیا ہے اور اب وہ ایکویریئم میں گھوم پھر کر دیگر جانداروں سے ملاقات کررہے ہیں۔

اس اجازت پر ننھے پینگوئن بہت خوش ہیں اور وہ ہر جگہ گھوم رہے ہیں۔ ماہرین نے نوٹ کیا کہ پینگوئن ہر جانور کے سامنے جاکر کچھ دیر کے لیے رکتے ہیں کہ گویا اس سے بات کررہے ہوں۔

ان معصوم جانوروں کی ویڈیو دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے اور ایک لاکھ مرتبہ آگے پہنچائی جاچکی ہے۔ ٹویٹر پر لوگوں نے اسے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ نے جانوروں کو دباؤ سے نجات دلانے کے لیے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے۔

دوسری جانب شیڈ اکویریئم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس عجیب وقت میں ہمارا عملہ جانوروں کو نئے تجربات اور احساسات فراہم کررہا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ جانور اس دوران قدرتی ماحول محسوس کرسکیں۔

Exit mobile version