زلزلے کا خطرہ: ہائی ہیلز پر پابندی

FRANCE-ODDLY/اٹلی کے ایک سکول نے مبینہ طور پر ہائی ہیلز یعنی اونچی ایڑی کی جوتیاں اورسینڈلز پہننے پر پابندی لگادی ہے۔اس نے اس کی وجہ یہ دی ہے کہ زلزلے کے دوران سکول کو تیزی کے ساتھ خالی کرانے میں ہائی ہیلز رکاوٹ ڈالیں گی۔نئے ضابطے کے مطابق چار سینٹی میٹر سے زیادہ اونچی ہیلز اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے ممنوع قرار دی گئی ہے۔اینسا نیوز ایجنسی کی خبروں کے مطابق یہ اعلان زلزلے والے صوبے لا کیلا میں اویزانو کے ایک ثانوی سکول میں جاری کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سکول کی انتظامیہ نے مختلف قسم کے جوتے اور جوتیوں پر غور کیا اور اس سے ہونے والی تکالیف اور زخموں کا جائزہ لیتے ہوئے نوکیلے ہیلز اور سپرنگ والے جوتے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔سکول کی ہیڈ ٹیچر اینا امانزی نے اطالوی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ ’ان ضابطوں کا تعلق کٹر مسیحی خیالات سے نہیں ہے۔ یہ ہماری سنجیدہ ضرورت ہے کہ ہم بچوں کو تعلیم اور تحفظ کے بارے میں پڑھائیں بطور خاص زلزلے کے خطرات سے دوچار علاقوں کے لیے۔‘

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *