سانحہ یوحنا آباد: 20 ملزموں پر فرد جرم عائد

Yohannaانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد میں 2 افراد کو زندہ جلانے والے 20 ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد قاسم نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو نشتر کالونی کی پولیس نے 20 ملزمان کے خلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔ حتمی چالان میں کہا گیا تھا کہ 20 ملزموں نے سانحہ یوحنا آباد کے واقعہ کے 2 معصوم شہریوں کو تشدد کرکے زندہ جلا دیا تھا۔ حتمی چالان میں 20 ملزموں کو پولیس نے قصور وار ٹھہرا دیا۔دوران سماعت عدالت میں تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *