دلہا منڈپ سے فرار: دلہن فریاد کرتی رہ گئی

maxresdefaultچنائی کے قصبے تری وولر کی 20 سالہ لڑکی اپنے عاشق کے خلاف درخواست دائر کرنے کلکٹر کے آفس میں جا پہنچی۔ لڑکی کا دعویٰ تھا کہ لڑکا اسے شادی سے کچھ دیر پہلے ہال میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔ دونوں کی ملاقات تری وولر کے تعلیمی ادارے میں ہوئی تھی اور گزشتہ روز شادی ہونا قرار پائی تھی۔ تاہم دلہا ہال میں آنے کے کچھ دیر بعد غائب ہو گیا اور ا±س کے جانے کے بعد اس کے بھائی نے بتایا کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ حواس باختہ دلہن والے دلہن کو لے کر کلکٹر کے آفس میں دلہا کے خلاف درخواست جمع کرانے گئے۔ کلکٹر ویرا راگھو راﺅ کا کہنا تھا کہ” دلہن چاہتی ہے کہ دلہا کے خلاف فوری اور مکمل ایکشن لیا جائے ، وہ اِس واقعے کی وجہ جاننا چاہتی ہے، اور صلح کرنے کو بھی تیار ہے تاکہ اس کی شادی اِسی لڑکے سے ہو سکے“۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *