ون ڈے سیریز کیلئے یونس، اسد میں مقابلہ

younisپاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں یونس خان یا اسد شفیق کے انتخاب پر تقسیم ہو گئی۔سلیکشن کمیٹی انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی چار اننگز میں 257 رنز سکور کرنے والے یونس کو سکواڈ کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔دوسری جانب، ٹیم انتظامیہ حالیہ دو ٹیسٹ میچوں میں یونس سے زیادہ رنز بنانے والے اسد کے حق میں ہے۔معاملہ حل کرنے اور سکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے چیف سلیکٹر ہارون رشید اتوار سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کو دیکھنے کیلئے شارجہ جا رہے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف ہونے والی آخری ون ڈے سیریز میں احمد شہزاد اور اظہر علی کی پرفارمنس معیاری نہیں تھی۔ دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچوں کا حصہ نہیں تھے۔شہزاد نے زمبابوے کے خلاف آخری چار اننگز میں 32،12،7،17 رنز بنائے تھے جبکہ اظہر نے دو میچوں میں ایک اور گیارہ رن سکور کیے۔ذرائع کے مطابق، انگلینڈ کے خلاف سیریز اظہر کے فارم میں واپس آنے کیلئے بہت اہم موقع ہے۔ ’موجودہ صورتحال میں یونس ون ڈے فارمیٹ میں ایک اور موقع ملنے کے مستحق ہیں‘۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *