بلدیاتی الیکشن:پنجاب اور سندھ میں انتخابی مہم کا آج آخری روز

pollingپنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا آج آخری روزہے، گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، لاہور میں پولیس نے اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔میدان سجنے میں صرف دو دن رہ گئے، بلدیاتی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے جبکہ انتظامیہ نے بھی کمر کس لی ہے۔لاہور پولیس بھی اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف فل ایکشن میں آ گئی، 18ایس ایم جیز رائفلز، 40 پمپ ایکشن، 16 رائفلز، 19 گنز، 4 ریوالورز اور 70 پسٹلز قبضے میں کر لیں۔انتظامیہ نے حسب روایت پولنگ عملہ اور انتخابی سامان پولنگ سٹیشن پہنچانے کے لئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر رکھی ہے۔اب ٹرانسپوٹر اور ڈرائیوز 4 روز تک سرکاری مہمان نوازی کا مزہ لوٹیں گے، الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بھی ایک گھنٹہ بڑھا دیا ہے، ووٹ کاسٹ کرنے والے ووٹرز کے لیے اصل شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *