اب موبائل فونز ہوا سے چارج کریں

mobileکیا آپ ایسی دنیا کا تصور کرسکتے ہیں جہاں موبائل فون کو چارج کرنے کیلئے بجلی کی ضرورت ہی پیش نہ آئے اور آپ سڑک پر چلتے یا کسی ریستوران میں بیٹھے بغیر کسی چارجر کے اپنا موبائل فون چارج کر لیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی موجد میریڈتھ پیری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب آپ ہر جگہ بغیر چارجر کی مدد سے اپنا موبائل فون چارج کر سکیں گے۔ ان کی ٹیکنالوجی کی مثال وائی فائی سے لی جا سکتی ہے جس کی مدد سے بغیر بجلی کی تاروں کے انٹرنیٹ کی سہولت میسر آ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی ’یوبیم‘ جلد ہی وائرلیس چارجر متعارف کروانے جا رہی ہے تاہم ان کے پلانز اس سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ مس پیری کا غیر ملکی خبر رساں ادارے گفتگو میں کہنا تھا کہ مستقبل میں بجلی کے آلات کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا جب آپ کی تمام ڈیوائسز یو بیم سے توانائی حاصل کریں گی۔تاہم دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار اپنا پسیہ ضائع نہ کریں کیونکہ یوبیم کی ٹیکنالوجی انتہائی ناقص ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہوا توانائی کی اچھی موصل نہیں ہے۔ ہوا کے ذریعے موبائل فونز کو تھوڑی سی بھی توانائی پہنچانا ناممکنات میں سے ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یوبیم کی ٹیکنالوجی اتنی مضبوط نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک ہوٹل لابی یا کیفے میں بیٹھے افراد کے فونز کو چارج کرنے کیلئے کتنے ٹرانسمیٹرز درکار ہونگے؟۔ ناقدین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پیری کا کہنا ہے کہ الٹرا ساؤنڈز کی فریکونسی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ انسانی کان انھیں سن نہیں سکتے۔ ہم یہی ساؤنڈ ہوا میں بھیجتے ہیں جو ہوا کے زرات کو وائبریٹ کرکے رسیور کو ہٹ کرتے ہیں۔ یہی وائبریشن بجلی میں تبدیل ہو کر آپ کی ڈیوائس کو چارج کر دے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *