وسیم آسٹریلوی خاتون سے شادی کریں گے، ہیرالڈسن کی رپورٹ

aaaaa

پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے 30سالہ آسٹریلوی خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آسٹریلوی جریدے ہیرالڈسن کا کہنا ہے کہ 47سالہ وسیم اکرم میلبورن سے تعلق رکھنے والی 30 سالی شنیرا تھامپسن نامی خاتون سے شادی کر رہے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا کہ وسیم اکرم نے بالکل روایتی انداز میں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شنیرا کو شادی کی پیشکش کی، شنیرا نے کہا کہ وسیم اکرم نے روایتی انداز میں شادی کی پیشکش کرکے حیران کر دیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم کی جانب سے شادی کی پیشکش زندگی کا سب سے رومانوی لمحہ تھا ۔ رپورٹ کے مطابق سابق پبلک ریلیشن کنسلٹنٹ شنیرا اسلام قبول کر چکی ہیں اور شادی کے بعد پاکستان میں مستقل رہائش اختیار کر لیں گی،وسیم اکرم اورشنیراکی ملاقات 2011 میں میلبورن میں ہوئی، شنیرا تھامپسن نے وسیم اکرم کو شادی کے حوالے سے اپنے والد سے رابطہ کرنے کا کہا تھا جس پر وسیم اکرم نے شنیرا کے والد سے فون پر بات کی تو انہوں نے بخوشی ان کی بات قبول کر لی، وسیم اکرم کی شادی کی تصدیق اُن کے گھر والوں نے بھی کردی ہے ، شنیرا پہلے بھی کراچی میں وسیم اکرم کے گھر آ چکی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم اکرم کے بچوں نے بھی اپنے والد کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وسیم اکرم کے حوالے سے ان کی اہلیہ ہما کے انتقال کے بعد بھارتی اداکارہ شسمیتا سین کے ساتھ شادی کی خبریں بھی آنا شروع ہوئی تھیں۔ وسیم اکرم کی پہلی بیوی ہما 2009 میں انتقال کر گئی تھیں ،جن سے ان کے 17 اور 13 سال کے دو بیٹے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *