کرینہ کپور کا 32 کلو وزنی شرارے میں رقص

kareenaبالی وڈ بیبو کرینہ کپور خان ان دنوں فلموں میں اپنے مضبوط کردار کے بجائے آئٹم سانگز پر رقص کرنے کی خبروں سے زیادہ چرچے میں رہتی ہیں اور اب اداکارہ پورے 32 کلو کے وزنی شرارے میں رقص کرتی نظر آئیں گی۔انڈین ایکسپریس کے مطابق کرینہ کپور خان اپنی آنے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ کے ایک گانے میں 32 کلو کا بھاری شرارہ پہن کر رقص کریں گی جسے ان کے قریبی دوست اور ہندوستانی مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کرینہ نے اس پوری فلم میں مغربی ملبوسات پہنے ہیں اور اپنے مداحوں کے لیے انہوں نے ایک گانا اس مشرقی لباس میں فلمایا ہے۔زردوزی کا بھاری کام اور نیٹ کے کپڑے سے بنے اس شرارے میں کرینہ نے دو دن میں گانے کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔اس گانے کی کوریوگرافی کے فرائض بوسکو نے انجام دیے ہیں جبکہ شوٹنگ ممبئی میں مکمل کی گئی ہے۔فلم ’کی اینڈ کا‘ میں کرینہ کپور کے ساتھ اداکار ارجن کپور اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *