عمران خان اور ریحام خان میں طلاق ہوگئی

imran-khan-reham-khanترجمان تحریک انصاف نے عمران خان اور ریحام  خان کی طلاق کی تصدیق کردی۔ ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا ہے کہ طلاق دینے کا فیصلہ نہایت حساس اور سنجیدہ مسئلے پر کیا گیا۔عمران خان اورریحام  خان میں طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے  مزید کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ میڈیا اس خبرکواسی حد تک چلائے جتنی بتائی گئی ہے اور اس خبر پر قیاس آرائیوں سے گریز کرے
واضح رہے کہ ”دنیا پاکستان“ اس ضمن میں ایک مہینہ پہلے مکمل خبر شائع کر چکا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *