اداکار سدارتھ ملھوترا ، فواد خان کی مدد کو آ گئے

فلم ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ سے شہرت پانے والے 30 سالہ اداکار سدارتھ ملھوترا شیو سِنا کے خلاف اپنے ساتfawadھی اداکار فواد خان کی مدد کو آ گئے۔ دونوں اداکار نئی آنے والی فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ممبئی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوے اُن کا کہنا تھا کہ ’’ سب کو کام کرنے کی آزادی ہے اور میں بھی فواد کے ساتھ کچھ عرصے سے کام کر رہا ہوں۔ میرا ماننا ہے کہ فن کی سرحدیں نہیں ہوتیں‘‘۔ یاد رہے کہ شیو سِنا پاکستانی اداکاروں کے ممبئی میں کام کرنے سے نالاں ہے اور پاکستانی اداکار مسلسل اُن کی دھمکیوں کی زد میں ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *