عمران، ریحام میں علیحدگی کی وجوہات

Imran-Rehamآٹھ جنوری دو ہزار پندرہ کو عمران نے ریحام سے شادی کا اعلان کیا تھا تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی،ان کے درمیان علیحدگی کی ممکنہ وجوہات کیا تھی؟ ذرائع کے مطابق عمران خان موروثی سیاست کیخلاف تھے لیکن ریحام سیاست میں آنا چاہتی تھی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے۔ عمران خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں ان کی ماں سمیت کوئی عورت ان پر حاوی نہیں ہو سکتی وہ ریحام کو بھی اپنی زندگی میں حاوی نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان کی بہنیں ان کی ریحام سے شادی کے حوالے سے خوش نہیں تھیں ان کا دباؤ اور بہنوں سے محبت بھی دونوں میں طلاق کی ایک وجہ ہے۔ تاہم ریحام طلاق کی خبر میڈیا میں نشر ہونے سے ایک دن پہلے لندن روانہ ہو گئیں اور میڈیا میں طلاق کی خبر نشر ہونے سے کچھ دیر بعد انہوں نے ٹویٹ کے ذریعے اپنی طلاق کی خبروں کی تصدیق کی۔ ریحام عمران سے شادی سے پہلے بھی ایک شادی کر چکی ہے جس میں ان کے تین بچے بھی ہیں،دوسری طرف عمران خان بھی ریحام سے پہلے جمائما سے شادی کر چکے ہیں جن سے ان کے بھی بھی دو بچے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *