مفتی محمد سعید کا عمران خان کو ایک بار پھر شادی کا مشورہ

Pakistan-MuftiSaeed-ImranKhan-rehamKhan_10-30-2015_202485_lرواں برس جنوری میں عمران خان اور ریہام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی محمد سعید نے عمران خان کو ایک بار پھر شادی کا مشورہ دیا ہے۔ مفتی محمد سعید نکاح کی طرح طلاق کی تفصیلات بتانے سے بھی گریزاں ہیں۔
مفتی سعید کہتے ہیں کہ عمران خان کو شادی کا مشورہ ضرور دیا ہے لیکن کسی خاتون کا نام نہیں دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شخص بھی شادی کے بغیر ہو، ا±سے ضرور شادی کرنی چاہیے۔ مفتی سعید کا مزید کہنا تھا کہ ای میل پر طلاق ہوجاتی ہے لیکن اس بات کی تصدیق کرنی چاہیے کہ ای میل طلاق دینے والے شخص نے ہی بھیجی ہے۔
مفتی سعید کا کہنا تھا کہ عمران اورریہام کی طلاق کاسب کوبہت افسوس ہوا،نکاح کے وقت حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا،حق مہرکی رقم نکاح کے وقت ہی اداکردی گئی تھی۔ مفتی سعید نے کہا کہ وہ بہت سارے رازوں کے امین ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان رازوں سے پردہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اپنی باتوں کوامانت سمجھتاہوں،سمجھ نہیں آرہاکہ گڑے مردے کیوں اکھاڑے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ مفتی محمد سعید نے 1995ءمیں بے نظیر حکومت کے خلاف ناکام بغاوت میں ملوث ہونے سے شہرت پائی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *