پاکستان

نجی ٹی وی کی اینکر کا خاوند پر قتل اور تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ

Share

 راولپنڈی: نجی ٹی وی کی خاتون اینکر فریحہ ادریس نے اپنے خاوند مرزا مسعود بیگ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ شوہر انہیں قتل کرنے اوران پر تیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

اینکرفریحہ ادریس کی درخواست پر ان کے خاوند کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعہ 25 ڈی کے تحت درج کی گئی۔

Image result for فریحہ ادریس

اینکر فریحہ ادریس نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاوند مجھے قتل کرنے اورتیزاب پھینکنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچوں کو نقصان پہنچانے، میری جعلی تصاویروائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

دوسری جانب فریحہ ادریس کے شوہر مرزا مسعود بیگ نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی میں خلع کا کیس چل رہا ہے، میں اپنی بے گناہی تفتیش میں ثابت کروں گا، عدالتوں پر انصاف کا پورا یقین ہے۔