وائرس نیگلیریاسے متاثرہ شخص زندگی کی بازی ہار گیا

Brainکراچی میں متعدد افراد کے جانی نقصان کے بعد اب جان لیوا وائرس نیگلیریا (دماغ خور امیبا) پنجاب کے دارالحکومت لاہور بھی پہنچ گیا ہے جس سے متاثر ہو کر ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے۔لاہور والٹن روڈ پر قائم فاروق کالونی کے رہائشی 30سالہ آکاؤنٹس آفیسر اظہر عباس مذکورہ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں نیگلیریا کی موجودگی کی تصدیق سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کے طبی معائنے کے بعد کی۔اظہر عباس کو 20 اکتوبر کو سروسز ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جبکہ ان کی موت 28 اکتوبر کو ہوئی۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ عمومی طور پر مذکورہ وائرس سے متاثر کیسز موسم گرما میں سامنے آتے ہیں تاہم اس حوالے سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، جو کہ موسم سرما منظر عام پر آیا ہے۔پبلک ہیلتھ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ وائرس پانی کی سطح، سوئمنگ پول، اور پینے کے صاف پانی کی سطح پر پائے جاتے ہیں اور شہریوں کو اس وائرس سے بچاؤں کے لئے کلورینیٹڈ پانی کے استعمال کی تجویز دی جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *