ککروندا کی جڑ‘‘ کینسر کا آسان علاج

ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ککروندا (Dandelion) dandelionکی جڑ کینسر کا بہترین علاج ہے۔ بچپن سے ہی ہم ککروندا کے فوائد سے واقف ہیں کہ یہ جگر اور معدہ کی حفاظت کرتا ہے، الرجی سے بچاتا ہے، وزن کم کرتا ہے اور اِس کے ساتھ ساتھ مختلف طرح کے وٹامن کا زریعہ بھی ہے اور سالوں کی تحقیق کے بعد اِس کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے کہ اِس کی جڑ کینسر کا علاج بھی ہے۔ سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ ککروندا کی جڑ کا قہوہ پینے سے دو دِن کے اندر انسانی جسم سے کینسر زدہ خلیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور صحت مند خلیوں پر اِس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ Natural News websiteنے بھی شائع کیا کہ ککروندا کی جڑ میں کینسر کا علاج ہے۔ 72سالہ John di Carlo کا کہنا ہے کہ وہ کیمو تھراپی کروا کر تھک چکے تھے اور ڈاکٹروں نے اُنہیں ایک طرح سے جواب دے دیا تھا لیکن ککروندا کی جڑ سے اُنہیں افاقہ ہوا اور محض چار مہینے میں وہ تندرست ہو گئے۔ ککروندا کی جڑ نکالنے کے لئے پودے کے اطراف میں ایسے کھودا جائے کہ پورا پودا مٹی سمیت باہر آ جائے۔ پھر جڑ الگ کر کے اُس کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں، اور خشک اور ہوادار جگہ پر رکھ دیں۔ جڑ 3سے 14 دِنوں میں خشک ہو جائے گی ، پھر اُسے قہوے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *