ناران و کاغان میں شدید برف باری: سیاحوں کا داخلہ بند

naran ضلعی انتظامیہ نے بارش اور برفباری کے بعد سیاحتی مقام ناران اور کاغان میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ایک نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق مانسہرہ اوراس کے گرد و نواح میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ ناران اور کاغان میں برفباری کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ چترال اور گرد و نواح میں بھی موسم کی تبدیلی کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور زلزلے کے دوران گھروں سے محروم ہونے والے درجنوں خاندان انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
چترال میں آج صبح شدید برفباری کے بعد راستے بند ہونے سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں جب کہ لواری ٹنل میں گاڑیوں کے پھنسنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جب کہ گلگت بلتسنان کے ضلع دیامر کے پہاڑی علاقوں میں صبح سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *