چھکا مارنا آسان ہے، کوئی سنچری کرے تو مانیں : ریحام

reeham پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں چھکا مارنا بے شک بڑی کامیابی ہے لیکن اصل کامیابی تو اپنے پارٹنر کے ساتھ طویل اننگز کھیلنا اور سنچری اسکور کرنا ہے۔
مانچسٹر میں میڈیا کانفرنس کے تیسرے اور آخری روز خطاب کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میرے پاکستان جانے کی وجہ وہ نہیں تھی جو لوگ سمجھتے تھے، میں نے رپورٹنگ میں اخلاقی پہلو کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام صرف چھکے مار کر سنسنی پھیلانا نہیں بلکہ معاشرے کے مثبت پہلوو¿ں کو سامنے لانا ہے، میری باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
عمران خان کا نام لئے بغیر ریحام خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں چھکا مارنا بے شک بڑی کامیابی ہے لیکن اصل کامیابی تو اپنے پارٹنر کے ساتھ طویل اننگز کھیل کر سنچری بنانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بیوی، بیٹی اور ماں کی عزت کرنا سکھایا جاتا ہے لیکن کچھ لوگ تہذیب کی پیروی نہیں کرتے، خواتین کا احترام کئے بغیر معاشرے میں تبدیلی نہیں آ سکتی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان 5 روز قبل ہی طلاق ہوئی تھی جب کہ ریحام خان 29 اکتوبر کو ہی پاکستان سے لندن کے لئے روانہ ہو گئی تھیں۔

چھکا مارنا آسان ہے، کوئی سنچری کرے تو مانیں : ریحام” پر ایک تبصرہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *