گلگت بلتستان میں دہشت گردی کا خطرہ

gilgitوزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ذیلی ’حمید گروپ‘ نانگا پربت اور چلاس واقعے میں ملوث ملزمان کو چھڑوانے کے لیے سکیورٹی فورسز پر حملہ یا اہلکاروں کو اغوا کرسکتا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے اور سکیورٹی اہلکاروں کی حفاظت کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھائے۔واضح رہے کہ جون 2013 میں آرمی کی یونیفارم میں ملبوس دہشت گردوں نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نانگا پربت بیس کیمپ پر حملہ کرکے 9 غیر ملکی سیاحوں اور ایک پاکستانی گائیڈ کو ہلاک کردیا تھا۔ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ حملے میں 12 دہشت گرد ملوث تھے، جن میں سے 5 کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 7 کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *