فیکٹری واقعے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد اور تحریک التوا جمع

factoryمسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف نے لاہور فیکٹری واقعے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد اور تحریک التوا جمع کرادی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ق کے رکن اسمبلی وقاص حسن موکل کی جانب سے جمع کرائی گئی مذمتی قرارداد میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت شہربھرمیں واقع تمام فیکٹریوں کا سروے کرائے اور اس سانحہ کی اعلی سطح کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کا تعین کرے اور انہیں واقعی قرار سزا دلوائی جائے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی جانب سے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک التوا پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تمام نئی اور پرانی عمارتوں کی خود نگرانی کرے اور اس سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *