ہالووین کاسٹیوم پر ماہرہ خان کو مشکلات کا سامنا

m2کون سوچ سکتا ہے کہ ہالووین کا ایک کاسٹیوم وہ بھی کیٹ ویمن کا، کسی کو مشکل میں ڈال سکتا ہے؟مگر ایسی بدقسمت کا سامنا ہم سب کی پسندیدہ اداکارہ ماہرہ خان کو ہوا۔نبیلہ کی ہالووین پارٹی کے دوران ماہرہ خان نے کیٹ ویمن کا بہروپ بنا کر شرکی اور اپنی زیرتکمیل فلم ' ہو من جہاں' کے ڈائریکٹر عاصم رضا کے ساتھ ایک تصویر بنوائی۔اس تصویر میں عاصم رضا نے ہندو انتہا پسند گروپ شیو سینا کے روایتی زعفرانی لبادہ پہن رکھا تھا اور ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا ' ماہرہ کو باہر نکالو'۔اگرچہ عاصم کا کاسٹیوم شیو سینا پر ایک بروقت طنز تھا، جس نے گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور فواد خان کو دھمکیاں دی تھیں، تاہم اس کے نتیجے میں یہ گروپ مزید مشتعل ہوگیا اور سرحد کی دوسری جانب متعدد افراد نے عاصم اور ماہرہ کی مشترکہ تصویر کو ایک سیاسی بیان قرار دیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *