کاغان میں غیرمتوقع برف باری سے مقامی لوگوں کا کاروبار متاثر

kaghanضلع مانسہرہ کی خوب صورت وادی کاغان میں غیرمتوقع برف باری سے مقامی لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔ ایک ہفتے پہلے ناران میں سیاحوں کے ڈیرے تھے لیکن اب ہر طرف سناٹا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ ناران کے تقریباً300 ہوٹلوں میں رواں برس5لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے قیام کیا۔
نومبر اور دسمبر میں بھی سیاحوں کی آمد متوقع تھی تاہم اکتوبر کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والی غیرمتوقع برف باری اور سڑکوں کی بندش سے چھوٹے بڑے تمام کاروبار شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو ناران آنے سے روک دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *