Site icon DUNYA PAKISTAN

گھروں میں محدود رہنے کے دوران انٹرنیٹ اسپیڈ تیز کرنے میں مددگار ٹرکس

Share

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے نتیجے میں دنیا بھر میں اربوں افراد گھروں تک محدود ہوگئے ہیں اور اس موقع پر دفتری کام یا دیگر مقاصد کے لیے تیز اور قابل انحصار انٹرنیٹ کو یقینی بنانا بہت اہم ہوچکا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وبا کے دوران انٹرنیٹ ٹریفک بہت زیادہ بڑھ چکا ہے بلکہ عام معمول سے اتنا زیادہ ہوگیا ہے کہ یوٹیوب، نیٹ فلیکس اور دیگر اسٹریمنگ سروسز نے ویڈیو کی ڈیفالٹ کوالٹی کو کم کردیا ہے تاکہ بینڈودتھ یوزایج کم کیا جاسکے۔

فیس بک کو اتنے زیادہ ٹریفک کے نتیجے میں الگ مشکلات کا سامنا ہے۔تحریر جاری ہے‎

اس حوالے سے برطانوی میڈیا ریگولیٹر آف کام نے چند ٹپس اور ٹرکس کی فہرست جاری کی ہے جو لوگوں کو گھر میں تیز انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔

یہ ٹپس درج ذیل ہیں جو آپ کو انٹرنیٹ اسپیڈ کے حوالے سے مدد فراہم کرسکتی ہیں۔

کالز کے لیے ڈیٹا کا کم از کم استعمال

گھر تک محدود ہونے کے نتیجے میں متعدد افراد دن بھر میں موبائل ڈیٹا کی مدد سے کالز کررہے ہیں، آف کام نے سفارش کی ہے کہ اس مقصد کے لیے لینڈلائن (اگر ہو تو) کا استعمال کریں یا وائی فائی سے مختلف سروسز جیسے اسکائپ، فیس ٹائم یا واٹس ایپ کا انتخاب کریں۔

کچھ فونز اور پروائڈرز کی جانب سے وائی فائی کالنگ کا آپشن بھی دیا جاتا ہے جس کو فون سیٹنگز میں ان ایبل کیا جاسکتا ہے۔

وائی فائی روٹر کو دیگر ڈیوائسز سے دور رکھیں

آف کام کے مطابق کارڈ لیس فون، ڈیمر سوئچز، اسٹیریو، کمپیوٹر اسپیکرز، ٹی وی اور مانیٹرز سب وائی فائی پر اس صورت میں اثرانداز ہوسکتے ہیں، جب وہ روٹر کے بہت زیادہ قریب ہوں۔

روٹر کو فرش پر نہ رکھیں

آف کام نے مشورہ دیا ہے کہ فرش کی بجائے روٹر کو میز یا شیلف پر ہی رکھیں، فرش پر رکھنے سے سگنل متاثر ہوسکتے ہیں۔

مائیکرو ویو کا استعمال مت کریں

جی ہاں یقین کرنا مشکل ہوگا مگر مائیکرو ویو بھی وائی فائی اسپیڈ پر اثرانداز ہوتے ہیں کیونکہ جب مائیکروویو کو چلایا جاتا ہے تو وہ اسی فریکوئنسی پر کام کرتے ہیں، تو اگر آن لائن کچھ اہم کام کرنا ہے تو مائیکروویو کو بند رکھیں۔

استعمال نہ ہونے والی ڈیوائسز کو وائی فائی سے ڈس کنکٹ کردیں

آف کام نے یہ بھی بتایا کہ ڈیوائسز جیسے ٹیبلیٹس اور اسمارٹ فونز بھی وائی فائی پر اس وقت بھی منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں، جب ان پر کوئی کام نہیں کیا جارہا ہوتا۔ تو ان ڈیوائسز کو بند کردیں یا وائی فائی سے ڈس کنکٹ کرکے بینڈودتھ کو بڑھائیں۔

ethernet کیبل کو استعمال کریں

یہ کیبلز وائی فائی کے مقابلے میں زیادہ تیز انٹرنیٹ اسپیٖڈ فراہم کرتی ہیں۔

اپنے روٹر کو مین فون ساکٹ سے پلگ کریں

جب روٹر کو فون ساکٹ پر پلگ ان کیا جاتا ہے تو بہتر ہوگا کہ فون ایکسٹینشن کا استعمال مت کریں، کیونکہ اس سے انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہوتی ہے۔

Exit mobile version