فضائی کارروائی میں 15دہشت گرد ہلاک: 3 زخمی

air atack خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، جبکہ دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں وادی تیرا کے علاقے کوکی خیل میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔کوکی خیل میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی میں 15 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
بمباری سے شدت پسندوں کے 2 ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔خیبر ایجنسی پاک افغان سرحد پر واقع وفاق کے زیر انتظام 7 ایجنسیوں میں سے ایک ہے، اس علاقے میں میڈیا کو آزادانہ رسائی حاصل نہیں ہے اس لیے سرکاری ذرائع سے ملنے والی ان تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی.واضح رہے کہ پاک فوج خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ’خیبر ون‘ اور ’خیبر ٹو‘ کو کامیابی کے ساتھ ختم کرچکی ہے۔آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کو موثر انداز میں علاقے سے باہر نکالا گیا اور افغانستان کے ساتھ سرحد پر ان کے کراسنگ پوائنٹس کو بھی بند کیا گیا۔تاہم اس کے باوجود ایجنسی میں دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے اور دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انہیں وقتاً فوقتاً نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *