جھنگ: ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، 2 طلبا جاں بحق

accidentچنیوٹ روڈ پرتیز رفتارٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے 2 طالب علم جاں بحق جب کہ ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چنیوٹ روڈ پرتیز رفتارڈمپربے قابو ہوگیا اورموٹر سائیکل کو ٹکردے ماری،جس کے نتیجے میں نویں جماعت کا قاسم اوردسویں جماعت کا علی حیدر شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تشویشناک حالت کے باعث وہ جاں بحق ہوگئے جب کہ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طالب علم کی حالت اب بھی نازک ہے جسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد کچھ دیرمیں ورثا کے حوالے کردیا جائے گا جب کہ ڈرائیورکو تلاش کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں جو فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *