وزیراعلیٰ پنجاب کا سانحہ سندر فیکٹری کے ورثا کے لیے امداد کا اعلان

shehbaz sharif وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سانحہ سندر فیکٹری میں متاثر ہونے والے افراد کے ورثا کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں پیش آنے والے سندر فیکٹری کے حادثے میں متاثر ہونے والے افراد اور ان کے ورثا کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جب کہ شدید زخمیوں کو 3 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار روپے امداد فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے 3 روز قبل لاہور میں سندر فیکٹری کی 4 منزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی جب کہ امدادی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں اور ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *