آئی سی سی کے چیئرمین سری نواسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

sri niwasanہندوستانی کرکٹ بورڑ(بی سی سی آئی )کی جانب سے حمایت واپس لیے جانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین سری نواسن کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔گزشتہ سال سپریم کورٹ نے سری نواسن کو بی سی سی آئی چیئرین کے عہدے سے فارغ کردیا تھا.آئی سی سی قوانین کے تحت اگر کسی ایڈمنسٹریٹر کو اس کا اپنا ملک عہدے سے ہٹا دے تو وہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی میں مزید خدمات انجام نہیں دے سکتا اور اسی وجہ سے سری نواسن کی آئی سی سی سے بھی چھٹی کردی گئی.بی سی سی آئی کے سربراہ ششانک منوہر، سری نواسن کی جگہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے بورڑ کی جنرل میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 'ششانک منوہر آئی سی سی میں بی سی سی آئی کے نمائندہ ہوں گے'۔وہ اگلے سال جون تک آئی سی سی کے چیئرمین رہیں گے۔بی سی سی آئی نے ششانک منوہر کی عدم دستیابی کی صورت میں آئی سی سی کے سابق صدر شرد پوار کو آئی سی سی کی میٹنگ میں شرکت کے لیے نامزد کیا ہے۔بی سی سی آئی نے ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کو ٹیکنیکل کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے جبکہ گورننگ کمیٹی کے رکن پی ایس رامن کو قانونی کمیٹی کا چیئرمین نامز کردیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *