آرمی چیف کا وزیراعظم کو ہدایات دینا خلاف آئین ہے : فضل الرحمان

fazl-ur-rehmanجمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ گڈ گورننس سے متعلق آئی ایس پی آر کے بیان کو دھمکی کے الفاظ سے کیوں تعبیر کیا جا رہا ہے، آرمی چیف وزیراعظم کوہدایات نہیں دے سکتے ۔ ان سے ایسا خلاف آئین قدم کیوں منسوب کیا جا رہا ہے۔
پشاور میں قبائلی جرگے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ یہ بات تو طے ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے پاک فوج قربانیاں دے رہی ہے ، ہر صوبے میں ایک ایپکس کمیٹی قائم ہے اور یہ سب چیزیں باہمی مشاورت سے چل رہی ہیں ، اس میں اگر کہیں نتائج کے حصول میں رکاوٹ ہے تو ایک ادارہ اپنی تجاویز دے سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *