کراچی میں آخری دہشت گرد کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا:ترجمان رینجرز

karachi opretionترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن آخری دہشت گرد اور آخری ٹارگٹ کلر کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ رینجرز کا آپریشن سست ہوگیا ہے، آپریشن کے شہدااورعوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہرقائد میں آپریشن آخری دہشت اور آخری ٹارگٹ کلرکی گرفتاری تک بھر پور طریقے سے جاری رہے گا،رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک شخص کی سرگرمی کے بارے میں رینجرز ہیلپ لائن پراطلاع دیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے ستمبر 2013 میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے رینجرز کی نگرانی میں ٹارگٹ کلرز،بھتہ خور اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور آپریشن شروع کیا تھا۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق 10 ستمبر 2015 تک کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 48 فیصد ،قتل کی وارداتوں میں 37 فیصد ، دہشت گردی میں 76 فیصد کمی ہوئی۔اس دوران ایک ہزار 713 قاتلوں کو گرفتارجب کہ ان کے قبضے سے 15 ہزار 612 ہتھیار برآمد کئے گئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *