ذیابیطس کا عالمی دن

Word cloud concept illustration of diabetes condition

ذیابیطس کے عالمی دن پر یہ عزم کرلیں کہ صحت بخش غذا کو اپنالیں گے تاکہ طویل اور صحت مند زندگی پاسکیں۔

اپنی غذا سے مضر صحت چینی اور کاربوہائیڈریٹس کو ان پانچ صحت بخش غذاؤں سے بدل دیں.

Almonds-on-a-Spoonبادام

طبی تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ کھانے کے بعد بادام استعمال کرنے سے جسم میں گلوکوز اور انسولین کی سطح قابو میں رہتی ہے۔ بادام آپ کے جسمانی وزن کو معمول پر رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں کیوں کہ اسے کھانے کے بعد آپ پیٹ کو بھرا ہوا محسوس کریں گے۔

Greens and vegetables

ہرے پتوں والی سبزیاں

پالک، بروکولی، گوبھی اور سلاد پتے جیسی سبزیوں میں کیلوریز اور کاربوہائیڈریٹ کافی کم مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ طبی سائنس نے ثابت کیا ہے کہ ان سبزیوں کو روزانہ کھانے سے ذیابیطس ہونے کا خطرہ 14 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

fish-dish

مچھلی

مچھلی میں جسم کے لیے اہم فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو کہ بلڈ شوگر کی سطح کو معمول پر رکھنے کے ساتھ جسمانی سوجن کو کم کرنے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرنے کے لیے بھی اہم ہیں۔ ذیابطیس کے مریض کو ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے کیوں کہ یہ گردوں کی بیماری کے خلاف بھی تحفظ فراہم کرتی ہے۔

jamssi

شکرقندی

امریکی ذیابیطس ایسوسی ایشن کے مطابق شکرقندی انسولین کی مزاحمت کو کم کرتی ہے، ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھتی ہے۔ اس مزیدار چیز میں فائبر زیادہ مقدار میں موجود ہے جو دل کی متعدد بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

banana_porridge1

دلیا

دلیا ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہترین ناشتہ ہے۔ یہ معدے میں غذا میں موجود گلوکوز کو جذب کرنے کی رفتار سست کرکے شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *