روزمرہ کی دس اشیاء جو بوڑھاپے کی وجہ ہیں

fruitاگر آپ کے روزمرہ کھانے، شدید سوزش کا باعث بننے والی خوراک جیسے بناسپتی گھی، مصنوعی مکھن، سرخ گوشت، سفید روٹی، یا چینی سے بھرپور،مصنوعی طور پر تیار کردہ غذاؤں سے بھرپور ہیں تو آپ اپنی جلد کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا رہے۔یہ غذائیں آپ کے جسم میں سوزش کا باعث بن سکتی ہیں ، جس سے جھُریاں پڑنے کی رفتار میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔جلد بڑھاپے سے بچنے کے لئے اومیگا۔تھری فیٹی ایسڈزاور الفا لینولینک ایسڈ (اے ایل اے)جیسے کہ السی کے بیج، السی کے تیل، ناشپاتی،مچھلی اور زیتون کے تیل سے بھرپورغذاؤں میں اضافہ کریں۔ یہ خوراک آپ کی جلد کو اپنی نرم و ملائم کیفیت کو برقرار رکھنے میں مدد دے گی۔
لیکن پھلوں اور سبزیوں پر زور دینے کو بھی یقینی بنائیں۔ زِنک، سلینیم، وٹامن سی اور بیٹا کیرٹین سے تازہ پیداوارمالامال ہوتی ہے ۔ یہ تما م عناصرجسم کی پروٹین (جو جلد کو اپنی جگہ پر جمائے رکھتی ہے)کی پیداواراور آزاد عوامل کے خلاف تحفظ میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔سرخ مرچ اور گاجر دو اچھے انتخابات ہیں۔انہیں سادگی سے دو حصوں میں کاٹیں، اور اس کے بعد آپ انہیں کہیں بھی چلتے پھرتے کھا سکتےہیں  ۔کیا آپ اس طریقے کے قائل نہیں ہوئے؟اپنی بروکولائی لینے کی شرح میں صرف ایک کپ کا اضافہ کردیں تو آپ وٹامن سی کی روزانہ کے لئے مجوزہ 100فیصد مقدار حاصل کر لیں گے۔
آخری بات یہ کہ یقین کر لیں کہ آپ معقول مقدار میں پروٹین لے رہے ہیں۔ ایک حالیہ مطالعہ بتاتا ہے کہ پروٹین کی ناکافی مقدارآنسوؤں، جھریوں اور آپ کی جلد میں گڑھوں کا باعث بنتی ہے۔ہر کھانے(مثلاً انڈے، چھوٹا گوشت یا مرغی یا پھلیاں) میں پروٹین کی حامل کم از کم ایک غذا ضرور لیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *